256

امداد بند کرکے پاکستان کو زیر نہیں کیا جا سکتا ٗ نیویارک ٹائمز

نیویارک۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے ٹرمپ انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیکیورٹی امداد بند کرکے پاکستان کو زیر نہیں کرسکتا،افغانستان میں امن کا واحد راستہ طالبان سے سیاسی مذاکرات ہیں۔امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے اپنے اداریئے میں لکھاہے کہ ٹرمپ اتتظامیہ نے سیکیورٹی امداد بند کرکے پاکستان کی تذلیل کرنے کی کوشش کی۔

لیکن ٹرمپ انتظامیہ افغانستان میں کامیابی کیلئے پاکستان سے تصادم لینے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اسلام اباد نے دیگر ممالک کے طرح امریکی دبا کو مسترد کیاہے۔نیویارک ٹائمز کے مطابق ٹوئٹس یا دھمکیوں سے پاکستان کو زیر نہیں کیا جاسکتا۔اخبارنے مشورہ دیاکہ ٹرمپ انتظامیہ نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ہے, اور افغان تنازع سیاسی طریقے سے حل کرسکتی ہے۔اخبار کے مطابق افغان طالبان سے مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں امن قائم کیا جاسکتاہے۔

انیس سو اسی سے انیس سو ننانوے تک امریکا نیافغانستان میں روس کے خلاف جنگ پاکستان کی مدد سے لڑی۔ حقانی نیٹ ورک اور دیگر گروپوں کی فنڈنگ کی۔لیکن انیس سو نوے میں پاکستان کی امداد بند کرکے اسے سزا دی گئی۔