188

تحصیل باڑہ کا دفتر 12سال بعد کھول دیا گیا 

خیبر ایجنسی۔خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کادفتر بارہ سال بعد کھول دیا گیا ۔ پولیٹیکل ایجنٹ کے خصوصی احکامات پرمنگل کے روز باڑہ بازار میں موجود تحصیلدار اور اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ کے دفاتر کا باقاعدہ طور پر افتتا ح کردیا گیا ۔ 

افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ تحصیل باڑہ عصمت اللہ وزیر اور پولیٹکل تحصیلدار باڑہ شکیل ا حمدسمیت لائن افسر شمشاد آفریدی ،اسسٹنٹ لائن افسرباڑہ کفایت اللہ اور ملک ظاہر شاہ آفریدی بھی شریک تھے ۔واضح رہے کہ تحصیل باڑہ میں عسکریت پسندی کی وجہ سے مذکورہ دونوں دفاتر کو شاہ کس لیوی سنٹر اور خیبر ہاؤس منتقل کردیا گیا تھا جس کی وجہ سے باڑہ کے عوام کو انے جانے میں مشکلات درپیش تھیں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے پی اے عصمت اللہ وزیر نے کہا تحصیل باڑہ میں مکمل امن بحال ہوچکا ہے جبکہ تمام سرکاری محکمہ جات کو یہاں باڑہ منتقل کرینگے۔ انجمن تاجران باڑہ کے رہنماء سید ایاز نے اس حوالے سے کہا کہ حکومت نے ایک اچھا اقدام اٹھایا ہے اس سے باڑہ کے عوام کے مسائل کافی حد تک کم ہوجائینگے۔