209

دنیا کا سب سے مہنگا اپارٹمنٹ موناکو میں 55 کروڑ ڈالر میں فروخت

دنیا کے سب سے مہنگے اپارٹمنٹ کا ریکارڈ موناکو میں قائم ہو گیا ہے، جہاں ایک اپارٹمنٹ 55 کروڑ ڈالر (تقریباً 154 ارب پاکستانی روپے) میں فروخت ہوا ہے۔

یہ لگژری پینٹ ہاؤس یوکرین کے ارب پتی خریدار نے خریدا ہے اور یہ رینزو نامی عمارت میں واقع ہے۔ اپارٹمنٹ کی مالیت 471 ملین یورو یا 554 ملین ڈالر ہے، جس نے رہائشی جائیداد کی تاریخ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پانچ منزلوں پر مشتمل اس شاندار رہائش گاہ میں 21 کمرے، نجی سوئمنگ پول، جکوزی، جدید ٹیکنالوجی اور بحیرہ روم کے دلکش مناظر شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ ڈیل اس بات کا ثبوت ہے کہ دنیا بھر میں الٹرا لگژری رئیل اسٹیٹ مارکیٹ تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ موناکو کو دنیا کے مہنگے ترین رئیل اسٹیٹ مارکیٹس میں شمار کیا جاتا ہے، اور یہ فروخت سابقہ عالمی ریکارڈ سے کہیں زیادہ مہنگی ثابت ہوئی ہے۔