نٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں مختلف غیر ملکی کرنسیوں کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک پیسہ سستا ہوکر 278 روپے 70 پیسے پر بند ہوا، جبکہ گزشتہ روز ڈالر 278 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 5 پیسے کمی کے بعد 279 روپے 93 پیسے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر میں 8 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یورو 330 روپے 51 پیسے پر پہنچ گیا۔
برطانوی پاؤنڈ 45 پیسے سستا ہوکر 382 روپے 13 پیسے پر آگیا، جبکہ یو اے ای درہم 4 پیسے کمی کے بعد 76 روپے 81 پیسے کا ہوگیا۔ سعودی ریال کی قیمت میں 5 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 75 روپے 8 پیسے پر فروخت ہونے لگا۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کرنسیوں کی قدر میں تبدیلی اور مقامی طلب و رسد کے باعث اوپن مارکیٹ میں نرخوں میں معمولی رد و بدل دیکھنے میں آرہا ہے۔









