بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے انٹیگریٹی یونٹ نے ڈومیسٹک کرکٹ سے وابستہ چار افراد پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے الزامات عائد کردیے ہیں۔
کرک انفو کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں ڈومیسٹک کرکٹر امت ماجمدار، ٹیم منیجر لبل الرحمان، او رضوان کبیر صدیقی اور نوکھلی ایکسپریس کے شریک مالک توحید الحق کے نام شامل ہیں۔
ان افراد پر الزام ہے کہ وہ مبینہ طور پر سٹے بازی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث رہے، کرپٹ طریقہ کار اپنایا، ڈیمانڈ نوٹسز پر عمل نہیں کیا، متعلقہ بات چیت کو چھپایا یا ڈیلیٹ کیا اور اینٹی کرپشن حکام سے تعاون نہیں کیا۔
بورڈ کے مطابق تمام ملزمان کو وقتی طور پر معطل کردیا گیا ہے اور انہیں الزامات کا جواب دینے کے لیے 14 دن کی مہلت دی گئی ہے۔
اسی دوران یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2025-26 سیزن میں چٹوگرام رائلز سے وابستہ سمین الرحمان پر سٹے بازی اور دیگر الزامات ثابت ہونے پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے، جس کے بعد بنگلادیش کرکٹ میں ہلچل مچ گئی ہے۔









