254

سوڈان میں بھی حکومت مخالف مظاہرے شروع 

خرطوم۔سوڈان بھر میں روٹی کی قیمت بڑھانے پر احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے ۔ ان مظاہروں میں دو طالبعلموں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ خرطوم حکومت نے اپوزیشن کے ایک سرکردہ رہنما کو گرفتار بھی کر لیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوڈانی حکومت نے ملک میں اچانک پھیلنے والی اس بد امنی کی لہر کو کچلنے کے لیے اخبارات کی ضبطگی کا بھی حکم دیا ہے۔ اتوار مورخہ سات جنوری کو ملک گیر مظاہروں کا سلسلہ ایک روز قبل سوڈان کے جنوب مشرقی شہر سینر میں روٹی کی قیمت دوگنی ہونے کے بعد ہونے والے ایک احتجاج کے بعد شروع ہوا۔سوڈان میں حکومت نے گزشتہ ماہ کے اواخر میں یہ اعلان کیا تھا کہ سن 2018 کے بجٹ میں روٹی پر دی جانے والی سبسڈی یا حکومتی اعانت ختم کر دی جائے گی۔