واشنگٹن۔سعودی ولی عہد کوہٹانے کیلئے اندرونی اور بیرونی دباؤ بڑھ گیا،محمد بن سلمان کو اقتدار سے علیحدہ ہونا ہوگا،خشوگی قتل پر مغربی ممالک بھی سعودی شاہی خاندان پر تحفظات ہیں۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد کوہٹانے کیلئے اندرونی اور بیرونی دباؤ بڑھ گیا۔ امریکی سینیٹروں نے ریاض پر مزید پابندیوں کا مطالبہ اور محمد بن سلمان کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم کیدوران سعودی شاہی خاندان کیافراد اور سرکاری حکام سے اربوں ڈالرز لئے گئے۔ مہم کے نتیجے میں شاہی خاندان میں اختلاف پیداہوئے۔
کچھ افراد نے محمد بن سلمان کواقتدار سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکی ری پبلکن سینیٹر مارکو روبیو کی قیادت میں سینیٹروں کے گروپ نے امریکا کے صدر سے مطالبہ کیا ہے کہ محمد بن سلمان کو اقتدار سے علیحدہ ہونا ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی عرب سے ایٹمی معاہدہ ختم کرے۔خاشقجی کو ترکی میں سعودی قونصل خانے میں 2 اکتوبر کو قتل کردیا گیا تھا۔
خاشقجی سعودی شہریت رکھتے تھے اور وہ شادی کرنے کے لئے کاغذی کارروائی کرنے ترکی کے شہر استنبول میں سعودی قونصل خانے گئے تھے۔ سعودی حکومت نے دو ہفتوں بعد خاشقجی کے قتل کو قبول کیا تھا۔ ترکی میڈیا نے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 15 افراد نے خاشقجی پر حملہ کیا تھا اس کی انگلیوں کو کاٹا اسے مارا پیٹا اور قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کے ٹکرے ٹکرے کر کے ٹھکانے لگا دیا۔ مغربی ممالک خاشقجی کے سعودی شاہی خاندان کے خلاف سخت موقف کے سبب ان کے قتل میں سعودیہ کے شاہی خاندان کے حوالے سے تحفظات رکھتے ہیں۔
102