104

پاکستان میں ایک کروڑ گھر تعمیر کرنے کی ضرورت

واشنگٹن ۔ عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک کروڑ گھر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے‘ سخت قوانین گھروں کی خرید و فروخت میں رکاوٹ ہیں‘ پاکستان میں ہر سال چھ لاکھ گھروں کی طلب بڑھ جاتی ہے۔ 

منگل کو ورلڈ بنک کے مطابق پاکستان میں ایک کروڑ گھر تعمیر کرنے کی ضرورت ہے پاکستان میں ہر سال چھ لاکھ گھروں کی طلب بڑھ جاتی ہے۔ سخت قوانین گھروں کی خرید و فروخت میں رکاوٹ ہیں۔ جعلی کاغذات کے ڈر سے بینک گھروں پر قرض نہیں دیتے۔ قرض پر گھر خریدنے کا رجحان خطے کے دیگر ممالک سے کم ہے۔ ہاؤس فنانسنگ جی ڈی پی کا اعشایہ 5 فیصد ہے۔ بنگلہ دیش میں ہاؤس فنانسنگ جی ڈی پی کے 3فیصد کے برابر ہے۔ بھارت میں ہاؤس فنانسنگ جی ڈی پی کے 7.7 فیصد ہے۔