120

منی لانڈرنگ کیس کا ماسٹر مائنڈ جدہ سے گرفتار

جدہ۔ انٹرپول نے جعلی اکا ؤ نٹس اور منی لانڈرنگ کے ماسٹر مائنڈ اور اومنی گروپ کے چیف فنانس آفیسر اسلم مسعود کو جدہ سے گرفتار کرلیا، اسلم مسعود کی حوالگی اور پاکستان واپسی کے لیے ایک سے دو روز میں ٹیم تشکیل دی جائے گی جو تمام قانونی تقاضے پورے کرکے ملزم کو پاکستان منتقل کرے گی، ملزم اسلم مسعود کی گرفتاری بہت بڑی کامیابی ہے، ملزم سے تفتیش کے دوران تمام راز افشا ہوں گے اور 35 ارب سے شروع ہو کر ایک کھرب تک جانے والے منی لانڈرنگ کیس میں سیاسی شخصیات کے گرد بھی تیزی سے گھیرا تنگ ہورہا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق جعلی بینک اکا ؤ نٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں چند روز پہلے اسلم مسعود کے ریڈ وارنٹ جاری کیے گئے تھے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا گیا تھا۔ انٹرپول نے جعلی بینک اکا ؤ نٹس، منی لانڈرنگ کیس کے ماسٹر مائنڈ اور اومنی گروپ کے چیف فنانس آفیسر اسلم مسعود کو گزشتہ روز لندن سے جدہ پہنچنے پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا۔ انٹرپول کی جانب سے اسلم مسعود کی گرفتاری پر باضابطہ آگاہ کردیا گیا ہے اور اب ملزم کی حوالگی اور پاکستان واپسی کے لیے ایک سے دو روز میں ٹیم تشکیل دی جائے گی جو تمام قانونی تقاضے پورے کرکے ملزم کو پاکستان منتقل کرے گی۔

جہاں اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔ اسلم مسعود منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے آغاز سے 9 جنوری کو پاکستان سے فرار ہوا تھا اور اس نے مختلف قومی شناختی کارڈز پر جعلی بینک اکانٹس کھلوائے تھے، ان اکا ؤ نٹس کو کھلوانے میں بینک کے اعلی افسران بھی ملوث ہیں۔ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملزم اسلم مسعود کی گرفتاری بہت بڑی کامیابی ہے، ملزم سے تفتیش کے دوران تمام راز افشا ہوں گے اور 35 ارب سے شروع ہو کر ایک کھرب تک جانے والے منی لانڈرنگ کیس میں سیاسی شخصیات کے گرد بھی تیزی سے گھیرا تنگ ہورہا ہے جب کہ کیس میں آئندہ چند روز میں اہم گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔