119

چین اور بھارت میں دہشت گردی کیخلاف معاہدہ

نئی دہلی۔چین اور بھارت کے درمیان قانون نفاذ کرنے اور سکیورٹی امور کے حوالے سے پہلی اعلی سطح ملاقاتگذشتہ روز بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔چینی وزیر پبلک سیکیورٹی جاؤ کھہ جی اور بھارت کے وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے مشترکہ طور پر اس اجلاس کی صدارت کی۔چینی وزیر پبلک سیکیورٹی جاؤ کھہ جی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قانون نافذ کرنے ا ور سکیورٹی امور پر تعاون بڑھانا بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

امید ہے کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے طے شدہ اتفاق رائے کو عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ حکمت عملی کے تبادلے کو مضبوط بنا کر انسداد دہشت گردی،انسداد علیحدگی پسندی اور انسداد سمندر پار جرائم سمیت مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون کو فروغ دیا جا سکے گا۔بھارتی وزیرداخلہ نے کہا کہ بھارت چین کے ساتھ مل کر قانون نافذ کرنے اور سکیورٹی امور کے حوالے سے تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

ملاقات کے بعد دونوں وزراء نے عوامی جمہوریہ چین کی وزارت پبلک سیکیورٹی اور بھارت کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔دریں اثنائچین کے وزیر پبلک سیکیورٹی جاؤ کھہ جی نے نئی دہلی میں بھارتی قومی مشیر برائے سلامتی امور اجیت دوال سے بھی ملاقات کی۔