نیو یارک۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام ابھی تک اس وعدے کی منتظر ہے ‘مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر اقوام متحدہ کے عالمی امن کے ایجنڈے کو مکمل نہیں کیا جا سکتا‘بھارت نے آزادی کشمیر کی آواز اٹھانے والوں کیخلاف ظلم اور بربریت کی متعدد کارروائیاں کر کیہزاروں نہتے کشمیری شہید کئے ۔
منگل کو پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام ابھی تک اس وعدے کی منتظر ہے جس کہ تحت انہیں حق خود ارادیت حاصل ہو گی۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے پر سیکیورٹی کونسل کی جانب سے کئی قرادادیں پیش کی گئی ہیں اور اس مسئلے کو تسلیم بھی کیا گیا ہے لیکن اقوام متحدہ اب تک اس وعدے کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے مسئلہ کشمیرکا اب تک حل نہ ہونا عالمی امن کی ناکامی ہے۔ملیحہ لودھی نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیا اور ساتھ ہی بھارت کا مکروہ چہرہ بھی سب کے سامنے بے نقاب کیا۔پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے آزادی کشمیر کی آواز اٹھانے والوں کے خلاف بھارت کی جانب سے فوج قابص کی گئی اور آزادی کے لیے جدو جہد کرنے والوں پر ظلم اور بربریت کی متعدد کارروائیاں کی گئی ہیں جس کے باعث ہزاروں نہتے کشمیری شہید ہوئے۔پاکستانی مندوبہ ملیحہ لودھی نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قرارداوں میں پیش ایجنڈے کے مطابق ہونا چاہیے۔