98

سعود ی عرب نے پابندیوں کی دھمکیاں مسترد کر دیں۔

قاہرہ۔عرب لیگ نے صحافی جمال خاشقجی کی ترکی کے شہر استنبول میں قائم سعودی سفارت خانے میں پراسرار گمشدگی میں سعودی عرب کومورد الزام ٹھہرانے اور اس واقعے کی آڑ میں ریاض پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں مسترد کر دیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قاہرہ میں عرب لیگ کے صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ جمال خاشقجی کی گم شدگی کی آڑ میں سعودی عرب پر اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں یک طرفہ اقدامات اور سیاسی اہداف کے حصول کی مذموم کوشش ہے،عرب لیگ سعودی عرب پر پابندیوں کی کسی بھی کوشش کی مخالفت کرتی ہے۔عرب لیگ نے کہا کہ سعودی عرب نے جمال خاشقجی کی گم شدگی کے حوالے سے عالمی اداروں کے ساتھ تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ 

سعودی عرب کی طرف سے معاملے کی تحقیقات کا انتظار کیا جانا چاہیے۔ سعودیہ پر دباؤ بڑھانے کے لیے پابندیاں کی دھمکیاں دینے کا کوئی جواز نہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ خطے اور عالمی استحکام اور امن میں سعودی عرب کا کلیدی کردار ہے، سعودیہ کے خلاف کوئی بھی انتقامی کارروائی خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے نقصادن دہ ثابت ہوسکتی ہے۔