واشنگٹن۔عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی صورت حال دو سال تک نازک رہے گی۔ پاکستان چڑھتی اور گرتی معیشت کے حصار میں پھنسا ہوا ہے۔
پاکستان جنوبی ایشیا کا وہ واحد ملک ہے جس کے راستے محدود ہیں اور اخراجات بہت زیادہ ہیں۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق خراب معیشت کی وجہ کمزور معاشی ترقی اور غربت میں اضافہ ہے۔ لوگوں کو غربت سے نکالنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں دشواری ہو گی۔ پاکستان کو ترقی کے لئے خسارے کو پائیدار بنیادوں پر کم کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان کو شرح نمو میں اضافہ کے لئے سرمایہ کاری اور صنعتی پیداوار کو فروغ دینا ہو گا۔ پاکستان کے لئے ڈائریکٹر ورلڈ بینک کے مطابق سرمایہ کاری اور صنعتی پیداوار سے بہتر ملازمتیں پیدا ہونگی۔