86

افغان حکومت اور طالبان مذاکرات کی میز پر حاضر ہوں‘زلمے خلیل زاد

کابل۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان عمل زلمے خلیل زاد نے افغان حکومت اور طالبان کو زور دیتے ہوئے با اختیار مذاکراتی ٹیم تشکیل دینے کا کہاہے،جنگ مشکل ہے لیکن امن بھی آسان نہیں ہے،امریکی ٹیم میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، پینٹاگون، وہائٹ ہاوس اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے ارکان بھی شامل ہیں۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان عمل زلمے خلیل زاد نے افغانستان کی حکومت اور طالبان کو مذاکرات کے لیے ٹیم تشکیل دینے پر زور دیا ہے۔کابل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے زلمے خلیل زاد نے کہا کہ جنگ مشکل ہے لیکن امن بھی آسان نہیں ہے، طالبان اور افغان حکومت امن مذاکرات کے لیے ایک بااختیار ٹیم بنائیں۔

انہوں نے اپنے شیڈول اور ایجنڈے کی تفصیل بیان نہیں، زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ وہ امریکی حکومت کی جامع ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں۔انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، پینٹاگون، وہائٹ ہاوس اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے ارکان بھی شامل ہیں۔دس روزہ دورے میں زلمے خلیل زاد کابل کے بعد اسلام آباد، دوہا، متحدہ عرب امارات اور ریاض کا دورہ کریں گے۔