73

پاکستان پر قرضوں کا بوجھ سی پیک منصوبوں کیوجہ سے نہیں ٗ چین

بیجنگ۔چین نے واضح کیا ہے کہ پاکستان پر قرضوں کا بوجھ سی پیک منصوبوں کی وجہ سے نہیں ہے،چین ایسی تمام بے بنیاد اور جھوٹی خبروں کو مستردکرتا ہے ،پاکستان کی نئی حکومت سی پیک معاملے پر پوری طرح چین کے ساتھ کھڑی ہے، آئی ایم ایف کا بھی یہ موقف تھا کی سی پیک کی بدولت پاکستان معاشی ترقی کرے گا، سی پیک پاکستان سمیت علاقائی ترقی کا ضامن ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ کا کہنا ہے کہ چین ایسی تمام جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کی تردید کرتا ہے کہ پاکستان پر قرضوں کا بوجھ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کی بدولت ہے۔ انہوں نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے بعض میڈیا گروپس بے بنیاد پروپیگنڈا میں مصروف ہیں جو کہ سرا سر بے بنیاد ہیں۔

چین پاکستان اقتصادی کوریڈورر پر ایک پیج پر ہیں۔ پاکستان کی نئی حکومت اس منصوبہ کے حوالے سے چین کے ساتھ بھر پور تعاون کر رہی ہے۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان خود اس منصوبے کے بڑے حامی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پر آئی ایم ورکنگ گروپ نے بھی واضح کیا تھا کہ اس منصوبہ کی بدولت پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی میں انقلاب آئے گا۔ آئی ایم ایف نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستان کے قرضوں کو اس منصوبے نہ جوڑا جائے۔

سی پیک پاکستان سمیت علاقائی ترقی کا ضامن ہے۔ اس منصوبہ کی بدولت علاقائی تعمیر و ترقی میں مدد ملے گی۔ سی پیک منصوبہ علاقائی و قومی مفادات کے عین مطابق ہے۔لوکھانگ نے کہا کہ یہ منصوبہ اشتراکیت کے اصلوں پر پورا اترتا ہے۔اس منصوبے کے ہر پہلو اور ماتحت منصوبوں پر پاکستانی حکومت سے مشاورت کی جاتی ہے اور اعتماد میں لیا جاتا ہے۔