112

ایران کیساتھ جنگ کے خواہشمند نہیں‘امریکہ

واشنگٹن۔امریکی جنرل جوزف ووٹل کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ کا خواہش مند نہیں ، امریکی پالیسی کا مقصد مشرق وسطیٰ کا استحکام اور ایرانی شدت پسندی کا تدارک ہے۔ بین الاقوامی میڈیہا کے مطابق مشرق وسطی میں امریکی فوجی مشن کے نگران امریکی جنرل جوزف ووٹل کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ کا خواہش مند نہیں ۔

پینٹاگون میں صحافیوں سے گفتگو میں جنرل جوزف کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا جب امریکی صدر اور ان کی کابینہ نے اپنے ایران مخالف بیانیے میں شدت پیدا کر رکھی ہے۔ جنرل جوزف کا کہنا تھا کہ ایران کے بارے میں صدر ٹرمپ کی سخت پالیسیوں کا مقصد ایرانی حکومت کی مشرق وسطی کو غیر مستحکم کرنے اور شدت پسندی پھیلانے کی پالیسی کا تدارک کرنا ہے۔