88

افغانستان‘ بم حملے میں 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک

کابل۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں دو بم حملوں کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق جب کہ6اہلکاروں سمیت 9افراد زخمی ہو گئے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغان حکام نے بتایا ہے کہ دارالحکومت کابل میں ہوئے دو بم حملوں کے نتیجے میں کم از کم دو سکیورٹی اہلکار مارے گئے ہیں۔

کابل پولیس کے سربراہ کے ترجمان کے مطابق ان دھماکوں میں دیگر چھ پولیس اہلکاروں کے علاوہ تین شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق پہلا بم سڑک کنارے نصب تھا اور اس وقت پھٹا جب وہاں سے ایک فوجی گاڑی گزری اور دوسرا بم اس وقت پھٹا جب چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا۔

ترجمان کے مطابق زخمیوں میں کابل پولیس کے سربراہ بھی شامل ہیں۔ کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔