59

امریکہ نے چین کیلئے خام تیل کی ترسیل بند کر دی

الماتے۔چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تنازعے کے نتیجے میں امریکہ نے چین کیلئے خام تیل کی ترسیل بند کر دی ہے۔چائنہ مرچنٹس انرجی شپنگ(سی ایم ای ایس)کے سربراہ لی چن لن نے کہا ہے کہ ہم امریکہ سے چین تیل کی ترسیل کے بڑے ٹرانسپورٹر ہیں،چین امریکہ تجارتی جنگ سے قبل ہمارا کاروبار بہت اچھا تھا لیکن اب یہ مکمل طور پر بند ہو چکا ہے۔

رائٹر نے بحری جہازوں کی آمدورفت کے اعدادوشمار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بتایا کہ چین کو امریکی تیل کی ترسیل ستمبر سے روک دی گئی تھی۔اس سال جولائی میں امریکہ سے10.5ملین بیرل تیل جبکہ اگست میں9.7ملین بیرل چین بھیجا گیالیکن ستمبر میں صرف0.6ملین بیرل تیل چین روانہ کیا گیا۔