79

مودی پاکستان کے خلاف اپنی روایتی ہرزہ سرائی سے باز نہ آئے ​​​​​​​

نئی دلی: بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے پاکستان کے خلاف روایتی زہر فشانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا بھر پور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی  ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ میں عوام سے اپنے ماہانہ روایتی خطاب میں مودی نے پاکستان کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان نے کوئی اشتعال انگیزی کی جس سے امن کو خطرہ لاحق ہوا تو ایسے اقدام پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

نریندرا مودی نے سرحدوں پر نفرتوں کے بیج بوتے ہوئے کہا کہ ہمارے سپاہی کسی قسم کی اشتعال انگیزی کا پورا پورا جواب دینا جانتے ہیں اور خطے میں امن کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والوں کو لائن آف کنٹرول پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔

حقائق سے عاری تقریر میں نریندرا مودی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت امن پر یقین رکھتا ہے اور امن کے قیام کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے لیکن اپنے ملک کی سلامتی اور عزت کا سودا نہیں کریں گے، سب سے مقدم ملک کا وقار ہے۔

واضح رہے کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش کو بھارت نے ایک بار پھر اپنی روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔