207

افغانستان میں 20مسافروں کو اغواء کر لیا گیا 

کابل ۔افغانستان میں بس کے20 مسافروں کواغوا کر لیا گیا،افغان حکام کے مطابق ملک کے مغربی حصے میں ایک مسافر بس سے بیس افراد کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ ان مسافروں کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔ کسی گروپ نے ان کے اغوا کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔مغربی افغان صوبے فراہ میں ایک مسافر بس پر سوار کم از کم بیس مسافروں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اغوا کی اس واردات میں امکاناً طالبان عسکریت پسند ملوث ہو سکتے ہیں۔

فراہ کی صوبائی کونسل کی خاتون رکن جمیلہ امینی نے واضح طور پراغوا کاروں کا تعلق طالبان عسکری تنظیم سے بتایا ہے۔ عسکریت پسندوں نے مسافر بس کو کابل اور ہرات سے ملانے والی شاہراہ پر روکا اور پھر مسافروں کو اتار کر اپنے ساتھ لے گئے۔جمیلہ امینی نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ بس پر پولیس کے تین یا چار اہلکار اور کچھ سرکاری ملازم سوار تھے اور عسکریت پسند اْن کی تلاش میں ہو سکتے ہیں۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ بیس مسافروں میں پولیس کے کتنے اہلکار اور سرکاری ملازم ہیں۔