148

یورپی یونین کا ایران کے ساتھ تجارت جاری رکھنے کا اعلان

نیویارک۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی چیف فیڈریکا موغیرینی نے ایران سے تجارتی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہناہے کہ تہران سے تجارت یورپی اتحاد کے مفاد میں ہے۔ امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کرتے۔نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اور یورپی یونین چیف امور خارجہ موغرینی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران موغیرنی نے اعلان کیا کہ فرانس، جرمنی اور دیگر تمام یورپی رکن ممالک ایران سے تیل اور دیگر اشیا خریدتے رہیں گے۔کمپنیوں اور تاجروں کو امریکی پابندیوں کی پروا نہیں کرنی چاہیے۔ تمام کمپنیاں اور تجارتی ادارے ایران سے تجارت جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ایران اور یورپی اتحاد کے درمیان بینکوں کی لین دین جاری رہیں گی۔ بزنس ٹرانزیکشن کسی بھی صورت میں نہیں رکیں گی۔