131

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آواز اُٹھائیں گے‘ ملیحہ لودھی

نیویارک۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہفتہ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، وزیر خارجہ نئی حکومت کی ترجیحات اورمقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت اہم علاقائی اورعالمی معاملات کے بارے میں اس کا موقف اور پالیسی اجاگر کریں گے، وزیر خارجہ متعدد اعلی سطح کے اجلاسوں میں بھی شرکت اور تقریبا 24 دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی عالمی امن کے بارے میں اعلی سطح کا خصوصی اجلاس (آج)پیر کو منعقد کرے گی جو نیلسن منڈیلا کی 100 ویں سالگرہ کا حصہ ہے۔ اسمبلی (کل)منگل کو جنگ اور امن کے امور کے بارے میں سالانہ بحث شروع کرے گی۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جو واشنگٹن میں ہیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کیلئے نیو یارک پہنچ گئے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ایک بیان میں کہا کہ وزیر خارجہ ہفتہ کے روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ وہ نئی حکومت کی ترجیحات اورمقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت اہم علاقائی اورعالمی معاملات کے بارے میں اس کا موقف اور پالیسی اجاگر کریں گے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ وزیر خارجہ متعدد اعلی سطح کے اجلاسوں میں بھی شرکت اور تقریبا 24 دوطرفہ ملاقاتیں کریں گے۔