91

وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا سے ملاقات

مکہ المکرمہ: وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا سے سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سعودی فرماں روا شاہ سے ملنے شاہی محل پہنچے جہاں ان کی سعودی فرماں رواں سے ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین سے بھی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر گفتگو۔ 

ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفیر ہشام بن صدیق ملاقات میں موجود تھے۔

شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب  عادل بن احمد الجبیر سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے سفیر خان ہشام بن صدیق اور سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی بھی موجود تھے۔

ملاقات دوطرفہ تعلقات کو مزید بہتر کرنے پر بات چیت کی گئی جب کہ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات کی بنیاد مضبوط ہے اور اس دورہ سے ہمارے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

وزیراعظم نے عمرہ ادا کیا

اس سے قبل دورہ سعودی عرب پر گئے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ رات عمرہ ادا کیا۔ ان کی آمد پر خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولاگیا، جہاں وزیراعظم نے نوافل ادا کیے اور ملک کی خوش حالی کے لیے دعائیں کیں۔ 

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز اپنے وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے سے جدہ پہنچے تھے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر اطلاعات فوادچوہدری اور مشیر تجارت عبد رزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

جدہ سے مدینہ پہنچنے پر گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا جب کہ پاکستانی سفیر خان ہشام بن صدیق، سعودی حکام اور قونصلیٹ کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔