67

بھارت اور امریکہ میں حساس دفاعی ٹیکنالوجی کا معاہدہ

نئی دہلی ۔بھارت اور امریکا نے فوجی مواصلات کو محفوظ بنانے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس معاہدے کے بعد یہ ممکن ہو سکتا ہے کہ امریکا اپنے حساس فوجی مواصلاتی آلات بھارت کو فروخت کر سکے۔

اس معاہدے پر دستخط امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور وزیر دفاع جیمز میٹس کی بھارتی ہم منصب خواتین وزراء سْشما سوراج اور نرملا سیتارامن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد کیے گئے۔ ٹو پلس ٹو نامی ان مذاکرات کا مقصد دنیا کی دو سب سے بڑی جمہوریاؤں کے درمیان سیاسی اور سکیورٹی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔