72

روہنگیامسلمانوں پر مظالم کی خبریں د ینے والے صحافی قید

ینگون ۔میانمار کی ایک عدالت نے برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرزکے دو صحافیوں کو روہنگیامسلمان اقلیت کے خلاف تشدد کی تحقیقات کے دوران ایک سرکاری ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں سات برس قید کی سزا سنا دی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار کی ایک عدالت نے برطانوی خبر رساں ادارے کے دو صحافیوں کو سات برس قید کی سزا سنا دی ۔ انہیں یہ سزا ریاست کے خفیہ راز آشکار کرنے کے حوالے سے ایک قانون کی مبینہ خلاف ورزی پر سنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ صحافی میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف تشددکے واقعات کی تحقیقات کر رہے تھے، ادھرآزادی صحافت کی علمبردار تنظیموں، اقوام متحدہ، یورپی یونین، امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا کی طرف سے ان صحافیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اِن صحافیوں نے عدالت کو بتایا تھا کہ ایک ریسٹورنٹ سے ان کو گرفتار کیے جانے سے قبل ایک سرکاری اہلکار نے ایک کاغذ ان کے حوالے کیا تھا جس کے فوری بعد انہیں دیگر حکام نے حراست میں لے لیا۔