70

بابر غوری کیخلاف بھی تحقیقات شروع

کراچی۔نیب کے بعد ایف آئی اے نے بھی سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہے، ایف آئی اے نے بابر غوری کے خلاف کے پی ٹی کی زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کو وفاقی حکومت نے حکم دیا ہے کہ بابر غوری نے کے پی ٹی کی 5 ارب روپے کی زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کی تھی جو ان کا اختیار بھی نہیں تھا۔ 

اس لیے ان کے خلاف تحقیقات کی جائے کہ جن غیر سرکاری افراد کو یہ زمین الاٹ کی تھی ان سے بابر غوری نے کیا مالی فوائد حاصل کیے اور ان کی معاونت کس نے کی۔ بابر غوری کے خلاف اس سے پہلے کے پی ٹی میں اضافی بھرتیاں کرنے اور اربوں روپے کی زمین غیر قانونی طور پرالاٹ کرنے کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہیں۔