3

ترکیہ اور سنگاپور میں عیدالفطر کی تاریخ کا اعلان کر دیا کیا

دنیا بھر میں رمضان المبارک اپنے اختتام کے قریب ہے اور مسلمانوں میں عیدالفطر کی تیاریوں کا جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔ اس سلسلے میں ترکیہ اور سنگاپور میں عیدالفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ترکیہ میں عیدالفطر 20 مارچ بروز جمعہ منائی جائے گی، جبکہ سنگاپور میں عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگی۔

دوسری جانب سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس جاری ہے، جہاں چاند نظر آنے یا نہ آنے کی صورت میں عید کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق مختلف ممالک میں چاند کی رویت کے فرق کے باعث عیدالفطر کی تاریخوں میں فرق معمول کی بات ہے۔ مسلمان دنیا بھر میں عید کی آمد کے پیش نظر عبادات کے ساتھ ساتھ تیاریوں میں مصروف ہیں۔