45

پاکستان میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو ہوگی:رویت ہلال کمیٹی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں کہیں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ اس فیصلے کے بعد کل بروز جمعہ رمضان کے مکمل 30 روزے ہوں گے اور عید الفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک تھے۔

اسلام آباد کے علاوہ چاروں صوبائی دارالحکومتوں اور ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہوئے تاکہ شوال کے چاند کی رویت کی شہادتوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

اجلاس کے بعد مولانا عبدالخبیر آزاد نے واضح کیا کہ ملک کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، اس لیے رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل کیے جائیں گے اور عید الفطر 2026 ہفتہ 21 مارچ کو ہوگی۔