تھانہ دھمیال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے 4 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کیا گیا اور ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق گرفتار شدگان نے راضی نامہ کے بہانے خاتون کو اپنے گھر لے جا کر زیادتی کی، اور شور و واویلا کرنے پر فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے خاتون کا میڈیکل پراسس بھی کروایا۔
ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد، زیادتی یا ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں اور ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلائی جائے گی۔ پولیس نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ انصاف کے عمل میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔









