42

صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی شروع

اسلام آباد/لاہور۔صدارتی انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی آج ( پیر) سے جمع کرائے جائیں گے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق خواہشمند امیدوارآج ( پیر )دوپہر بارہ بجے تک اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں پریذائیڈنگ افسروں کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر بدھ کو الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں صبح دس بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے۔صدر کے انتخاب کیلئے پولنگ اگلے ماہ کی چارتاریخ کو ہو گی جس کے لئے سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔