68

وزیراعظم عمران خان کو ایک اور تھریٹ الرٹ جاری

اسلام آباد۔ نیکٹا کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو ایک اور تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیاِِ ِ ،کپتان کے اضافی سیکورٹی سے انکار نے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نئی آزمائش میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کو باربار سکیورٹی تھریٹ نے سلامتی اداروں کی نیندیں اڑادیں مگرعمران خان اس کے باوجود اضافی سکیورٹی لینے کو تیارنہیں، وہ غیرمعمولی سکیورٹی کو شاہانہ پروٹوکول تصورکرتے ہیں ۔نیشنل کانٹر ٹیررزم اتھارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کوچھ تھریٹ الرٹ جاری ہوچکے ہیں۔

آخری الرٹ تقریب حلف برداری سے دوروز قبل جاری ہوا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کوبلیو بک کے مطابق سکیورٹی فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں اورانہیں قائل کرنے کی بھی کوشش جاری ہے۔ایک ماہ کے دوران 25 سے زائد سرچ آپریشن کئے گئے۔ بنی گالہ، بری امام، بہارہ کہو، سہالہ اور ترنول میں دوسو سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا۔سکیورٹی ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر عمران خان نے اضافی سکیورٹی نہ لی تو یہ ان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔