36

خیبر پختونخوا کے 31ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل

پشاور۔ قومی احتسا ب بیورو نے خیبر پختونخوا کے 31افراد کے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر کے ان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی ہے جبکہ 10ناموں کو ای سی ایل فہرست سے خارج کیا ہے۔

نیب کی جانب سے خیبر پختونخوا کے جن اکتیس ملزمان کے نام ای سی ایل فہرست میں شامل کئے گئے ہیں ان کی تفصیلات باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر تعینات امیگریشن حکام کے علاوہ بارڈرز پر موجودہ حکام کو بھی فراہم کی ہے ان 31افراد میں سیاسی شخصیات بھی شامل ہیں جبکہ سابق افسران اور موجودہ افسران بھی شامل ہیں ۔ جن کے خلاف نیب میں کیسز جاری ہیں ۔ نیب کے مطابق گزشتہ سال 2017میں 93ملزمان کے نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کئے گئے تھے ای سی ایل فہرست میں مجموعی طور پر 423افراد کے نام موجود ہیں جس میں پنجاب کے 255افراد شامل ہیں۔