39

عمران خان کو اعلیٰ شخصیات کی کرپشن کے ثبوت فراہم

اسلام آباد۔وزیر اعظم عمران خان کو اعظم سواتی نے چند اعلی شخصیات کی کرپشن کے ثبوت فراہم کر تے ہوئے نادرا کے چیئرمین عثمان مبین، ذوالفقار اور احمرین کی معطلی کی درخواست کردی ہے اور کہاہے کہ ان حضرات کی موجودگی میں شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔ ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان سے سینیٹر اعظم خان سواتی نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

سینیٹر اعظم خان سواتی کی وزیراعظم پاکستان سے ون ٹو ون ملاقات دورانیہ ایک گھنٹہ رہا۔اعظم خان سواتی نے وزیراعظم پاکستان کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ دی۔وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں اعلیٰ پیمانے پر بدعنوانی اور قانون کی خلاف ورزیوں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا۔سینکڑوں لوگوں کی سیاسی بنیادوں پر بھرتیوں کے بارے میں بھی وزیراعظم پاکستان کو بتایا گیا۔

ملاقات کے دوران سینیٹر اعظم سواتی نے وزیراعظم پاکستان کو چند اعلی شخصیات کی کرپشن کے ثبوت بھی فراہم کیے۔وزیراعظم پاکستان کو آر ٹی ایس سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ۔رپورٹ کی اشاعت سے پہلے وزیراعظم پاکستان نے اعظم سواتی کو فورنزک ماہرین سے رائے لینے کا کا مشورہ دیا۔ اعظم سواتی نے نادرا کے چیئرمین عثمان مبین، ذوالفقار اور احمرین کی معطلی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان حضرات کی موجودگی میں شفاف تحقیقات ممکن نہیں۔