44

پاک فوج کا یوم دفاعِ منفرد انداز میں منانے کا اعلان

راولپنڈی: پاک فوج نے یوم دفاع ’’ہمیں پیارہے پاکستان سے‘‘ کے نام پر منفرد انداز میں منانے  کا اعلان کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق قوم اس سال 6 ستمبر کو منفرد انداز میں اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرے گی۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر، میڈیا اور دیگر قومی اداروں کے ہم آہنگ ہر پاکستانی اس منفرد ملک گیر مہم کا حصہ بنے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہید اور ان کے لواحقین قوم کے ہیرو اور سرمایہ ہیں،زندہ قومیں اپنے شہیدوں کو کبھی نہیں بھولتیں جب کہ مہم سے متعلق مزید تفصیلات جلد بتائی جائیں گی۔

Maj Gen Asif Ghafoor@OfficialDGISPR

Nation will pay tribute to its Martyrs & their families on 6 Sep. Every Pakistani will IA be part of this unique campaign reaching out to their families, home, street, mohalla, village, city, province & place of Martyrdom. Lets salute their sacrifice.Details soon.

5:58 PM - Aug 24, 2018

Twitter Ads info and privacy