45

فاٹاانضمام کیلئے حکمت عملی وضع

پشاور۔صوبائی حکومت نے فاٹا انضمام کاعمل تیز کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کرنے کافیصلہ کیاہے جس کے لیے کابینہ کی تشکیل کے بعداعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس بلایاجائے گا ۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ محمودخان نے قبائلی اضلاع کے انضمام کے عمل کو مزید تیز کرنے اور انضمام کے ثمرات عام لوگوں تک جلدسے جلد اورمؤثر انداز میں پہنچانے کی غرض سے جامع حکمت عملی تیارکرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں جس کے بعد اس سلسلہ میں صوبائی کابینہ کی حلف برداری کے بعدحکمت عملی وضع کرنے کے لیے مشاورتی اجلاس بلایاجائے گا

اجلاس میں متعلقہ سرکار ی حکام کے علاوہ قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے اراکین پارلیمنٹ ،فاٹا یوتھ ،اوردیگر سٹیک ہولڈرز بھی شریک ہونگے صوبائی حکومت کے ذرائع کاکہناہے کہ فاٹا انضمام پی ٹی آئی کے ایجنڈے کااہم نکتہ تھا اور اب ا س عمل کو کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے گا

مشاورتی اجلا س میں فاٹا میں بلدیاتی انتخابات اور صوبائی اسمبلی کے لیے حلقہ بندیوں کے ساتھ ساتھ الیکشن کے انعقاد کے حوالہ سے بھی تجاویز پر غور ہوگا اجلاس کی سفارشات پر عملد ر آمدکے لیے خصوصی کمیٹی کے قیام کابھی امکان ہے