43

خیبرپختونخوا میں ایک سونامی ٹری مہم کا جلد آغاز

پشاورصو بائی حکو مت نے بلین ٹری سونامی کی کامیابی کے بعدخیبرپختونخوا میں پودے لگانے کا ایک اور پراجیکٹ شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے

اس ضمن میں چیف سیکر ٹری خیبر پختونخوا نے ہدایات جاری کر دی ہیں بلین ٹری سونامی پراجیکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے ٗ بتا یا گیا ہے کہ بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے حوالے سے چیف سیکر ٹری کو بریفنگ دی گئی کہ پاکستان ان سات ممالک میں شامل ہے جن کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے پیدا شدہ صور ت حال کے چیلنجز کا سامنا ہے اس کے علاوہ پاکستان بین الاقوامی کئی ایک معاہدوں میں شامل ہے جس کے تحت جنگلات کو فروغ دینا ہے انہوں نے بتا یا کہ حکو مت نے 2013 ء میں ایک ٹاسک فورس ترتیب دی تھی جس کا مقصد غربت کو ختم کر نا تھا اس ضمن میں سپارکو کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔

یہ اپنی نوعیت کا تیز ترین پراجیکٹ تھا جو کہ اپنے وسائل سے مکمل کیا گیا چیف سیکر ٹری اسی طرز ایک دوسرا پراجیکٹ شروع کر نے کی ہدایت کی ہے ۔