57

خیبر پختونخوا میں افغان مہاجرین آج عید الضحیٰ منارہے ہیں

پشاور: ملک کے دیگر علاقوں کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی افغان مہاجرین عید الضحیٰ منارہے ہیں۔

 پشاور اور نواحی علاقوں سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں افغان مہاجرین نے عیدالضحیٰ منائی، ارمڑ، پھندو، چمکنی، ناصر باغ، باغبانان اور دیگر افغان مہاجر کیمپوں میں نماز عید الضحیٰ ادا کی گئی، اسی طرح پشاور میں رہائش پزیر ٹانک بٹنی قبیلے کے افراد نے بھی عید منائی۔

اس موقع پر امت مسلمہ کی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے تھے، نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔