54

محمود خان کا وزیر اعلیٰ ہاؤس استعمال نہ کرنیکا فیصلہ

پشاور۔عمران خان کی کفایت شعاری کی پالیسی کے تحت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں رہائش نہ رکھنے کافیصلہ کرتے ہوئے اپنے روز مرہ اخراجات بھی کم سے کم رکھنے کا حکمت عملی اختیار کی ہے

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ محمودخان وزیر اعلیٰ ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کریں گے اس مقصد کے لیے وزراء کے لیے مختص انہی گھروں میں سے ایک استعمال کریں گے جو اس سے قبل پرویز خٹک استعمال کرتے رہے ہیں ان کاکہناہے کہ سادگی اورکفایت شعاری ہماری حکومت کے بنیادی اصول ہونگے ہماری کوشش ہے کہ سرکاری اخراجات کم سے کم رکھے جائیں کیونکہ ا س غریب صوبہ کے مسائل بہت زیادہ ہیں ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ذاتی اخراجات میں بھی بڑ ی کٹوتی کردی ہے انہوں نے اپنے لیے آنے والے دودھ کی مقدار آدھی سے بھی کم کردی ہے اور تاکید کی ہے کہ ان کاگذربسر دوکلو میں ہوجاتاہے اس لیے کسی صورت پانچ کلو دودھ نہ منگوایا جائے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے کفایت شعاری پالیسی پرسختی سے عملد رآمد کرنے کی ہدایت کی ہے