37

کانگو وائرس سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر

پشاور۔محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے عید الاضحی کے موقع پر کانگو وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر جاری کر دی ہیں ٗجبکہ یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ کانگو وائرس سے پھیلنے والی بیماری جان لیوا ہونے کے ساتھ وبائی شکل اختیار کر سکتی ہے

محکمہ صحت کے مطابق کانگو وائرس سے پھیلنے والی بیماری میں شرح اموات کا تناسب بہت زیادہ ہے کانگو وائرس کی موجودگی کا پتہ لگانا مشکل ہے جس کی وجہ سے کیڑے مار ادویات کے استعمال کو یقینی بنایا جائے احتیاطی تدابیر میں مزید کہا گیا کہ مکمل جسم کو ڈھامپا جائے تاکہ کانگو کیڑے کے کاٹنے سے بچا جا سکے ٗ مویشیوں کے آس پاس جلد اور کپڑوں پر کیڑے بچاؤ لوشن کے استعمال کو یقینی بنایا جائے ٗکانگو کیڑوں کو کسی صورت کھلے ہاتھوں سے ہٹانے کی کوشش سے گریز کریں جانوروں کے فضلے اور بقایاجات کو احتیاط سے ٹھکانے لگایا جائے دستانوں اور دیگر احتیاتی تدابیر کے بغیر کانگو سے متاثرہ شخص سے جسمانی رابطہ سے گریز کریں۔