55

ائرپورٹس پر تعینات کسٹم اہلکاروں کی شامت

پشاور۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سمگلنگ کی روک تھام میں ناکامی پر پشاور سمیت ملک بھر کے ائیر پورٹس پر تعینات کسٹم کے 70سے زائد افسروں اوراڑھائی سو سے زائد ملازمین کے تبادلے کردیئے ہیں کسٹم کلکٹریٹ پشاور نے ایک سپرنٹنڈنٹ سمیت 6 انسپکٹروں کے تبادلے کئے ہیں

اعلامیہ کے مطابق سپرنٹنڈنٹ محمدکامران کو ائیر پورٹ سے کوہاٹ ڈویژن ٗ نیاز محمد کو نوشہرہ سے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ ٗکسٹم انسپکٹرز میں ایم شریف ٗ اظہر نعیم ٗ نعیم سردار ٗ طاہر کو باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ ٗ ایم عباس خان کو ائیر پورٹ سیل کسٹم ڈویژن خیبر ٗ ایم آیاز کو پشاور ائیر پورٹ سے ڈرائی پورٹ پشاور ٗ علی اکبر کو ائیر پورٹ سے ہیڈ کوارٹر جبکہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے 18سے زائد کسٹم کے دیگر اہلکاروں جن میں کانسٹیبل اور ہیڈکانسٹیبل بھی شامل ہیں کو تبدیل کر دیا گیا ہے ۔