192

اڈ یا لہ جیل میں حنیف عباسی کی طبیعت بگڑگئی

اسلام آباد۔ایفی ڈرین کیس میں اڈیالہ جیل میں عمر قید کے مجرم حنیف عباسی کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا ، تفصیلات کے مطا بق اس حوالے سے بتایا گیا کہ سابق رکن قومی اسمبلی کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کی انسداد منشیات عدالت نے مسلم لیگ(ن)کے رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا جبکہ دیگر 7ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر شک کا فائدہ دے کر بری کردیا تھا۔حنیف عباسی کو انتخابی سیاست کے لیے تاحیات نااہل بھی قرار دیا گیا تھا،جیل ذرائع کے مطابق جیل اسپتال میں حنیف عباسی کا علاج ممکن نہیں تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مسلم لیگ (ن)کے رہنما کو تکلیف ہونے پر جیل اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ حنیف عباسی کا امراض قلب اسپتال میں چیک اپ جاری ہے۔