59

منی لانڈرنگ کیس میں حسین لوائی کی ضمانت مسترد

کراچی۔بینکنگ کورٹ نے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں حسین لوائی کی ضمانت مسترد کر دی،تفصیلات کے مطا بق پیر کو بینکنگ کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس سے متعلق سماعت ہوئی،عدالت نے کہا مقدمہ زیر تفتیش ہے اس لیئے ملزم حسین لوائی اور طلحہ رضا کی درخواست ضمانتمنظور نہیں کی جا سکتی۔ ایف آئی اے نے انور مجید کا اسپتال میں عدالتی ریمانڈ تصور کرنے کی استدعا کر دی۔کیس میں آصف زرداری حفاظتی ضمانت جبکہ فرالر تالپور عبوری ضمانت پر ہیں۔ ایف آئی اے نے آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید کا ہسپتال میں عدالتی ریمانڈ تصور کرنے کی استدعا کر دی۔عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر دیا وہ اسپتال کیسے پہنچے ؟ 

تفتیشی افسر نے کہا ڈاکٹر کی ہسپتال منتقلی کی تجویز کو رد نہیں کیا جا سکتا تھا،عدالت نے حکم دیا کہ 25 اگست کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہو گا تو درخواست کا جائزہ لیا جائے گا۔انور مجید کے بیٹے عبد الغنی مجید نے مبینہ ہراساں اور تشدد کیخلاف درخواست بھی دائر کر دی۔ تفتیشی افسر نے وضاحت کی کہ ملزم عبدالغنی مجید کو آرام دہ ماحول میں رکھا جا رہا ہے۔ ادھر عدالت نے ملزم حسین لوائی اور طحہ رضا کی ضمانت مسترد کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے، ابھی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔