101

ون ویلنگ اور کار سکٹنگ کرنیوالے کیخلاف کاروائی کا حکم

لاہور۔ عید پر ون ویلنگ اور کار سکٹنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیدیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع میں عیدالاضحی پر ون ویلنگ اور کار سکٹنگ پر مکمل پابندی عائد کردی ہے اور اس حکم نامہ کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا گیا ہے

علاوہ ازیں سکیورٹی تناظر کے پیش نظر کالے شیشوں والی گاڑیوں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔