43

ریلوے کو مثالی سروس بنانے کا منصوبہ بنارہے ہیں ‘ شیخ رشید

اسلام آباد۔ شیخ رشید احمد نے وفاقی وزیرریلوے کا قلمدان سنبھال لیا ۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ریلوے میں ہر سطح پر بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائیگا ، کوئی سیاسی مداخلت برادشت نہیں کی جائیگی،مالی خسارے کی پشت پر موجود تمام وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جا ئے گا۔

وہ پیر کو وفاقی وزیرریلوئے کا حلف اٹھانے کے بعد وزارت ریلوئے کے دورے کے موقع پر حکام کی جانب سے ادارے سے متعلق دی جانیوالی بریفنگ میں گفتگو کر رہے تھے۔انہیں وزارت ریلوے میں پاکستان ریلوے کے بارے میں بریفنگ دی گئی،وفاقی وزیر کو دی جانیوالی بریفنگ میں چیئرمین وزارت ریلوے جاوید انور ،سی ای او آفتاب اکبر ،ایس پی پاکستان ریلوے پولیس راجہ ظہیر ،سیکرٹری ریلوے بورڈ فرخ تیمورغنری،ڈی جی ٹیکنیکل منور علی شاہ اور ڈی جی آپریشنز مریم گیلانی شریک ہوئے ۔شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت برادشت نہیں کی جائیگی ۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کو جدت پسندی سے تبدیل کیا جاسکتا ہے اور مال برادر ٹرینوں کی تعداد دُگنا کرنے کے لئے بھی ہدایات دیں ۔وزیر ریلوے مزید واضح کیا کہ کیرج فیکٹری اسلام آباد کو بہتر بنایا جائے گا ۔مالی خسارے کی پشت پر موجود تمام وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جا ئے گا ۔

مزید انہوں نے رسا لپورلوکو موٹو فیکٹری ،خراب لوکوموٹویز اور کوئٹہ۔ تفتان سیکشن کے بارے میں وضاحت مانگی لی ۔مزید براں پاکستان ریلوے کو سرمایہ کاری کے لیے راہیں ہموار کرنے بھی ضرورت ہے۔ وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے واضح کیا کہ پاکستان ریلوے میں ہر سطح پر بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائیگا ۔ وزیر ریلوے نے سکھر ڈویژن کو اولین ترجیح قرار دیا۔