161

وزیراعظم ہا ؤس کے اخراجات خود برداشت کرتا تھا ‘ نواز شر یف

اسلام آباد ۔سا بق وزیر اعظم میا ں نواز شر یف نے کہا ہے کہ وہ ا پنی حکومت میں وزیراعظم ہا ؤس کے اخراجات خود برداشت کرتے تھے اور اخراجات کے چیک وہاں موجود ہوں گے،پیر کو احتساب عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں اپنی حکومت میں وزیراعظم ہاس کے اخراجات خود برداشت کرتا تھا اور اخراجات کے چیک وہاں موجود ہوں گے،صحافی کے سوال پر کہ سنا ہے آپ عید جیل کے باہر منائیں گے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے،واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال ، مریم نواز کو 7 اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، سما عت کے مو قع پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے وکیل خواجہ حارث کی احتساب عدالت میں ملاقات بھی ہوئی، خواجہ حارث نے زیر سماعت درخواست ضمانت پر بریفنگ دی جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پانامہ کیس کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل کی اب تک کی سماعت اور اس سے متعلقہ امور پر بھی بریفنگ دی، نواز شریف اور خواجہ حارث کی ملاقات 15منٹ تک جاری رہی۔