45

16رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اُٹھا لیا

اسلام اآباد۔ صدر ممنون حسین نے وزیراعظم عمران خان کی 16 رکنی وفاقی کابینہ سے ایوان صدر میں حلف لے لیا اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور صدر ممنون حسین ایک دوسرے کے ساتھ براجمان تھے تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیر اعظم عمران خان کی 16 رکنی وفاقی کابینہ کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں پر اسپیکر اسد قیصر ،ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری اور سول سمیت سیاسی و عسکری قیادت موجود تھی تقریب شروع کرنے کی اجازت صدر ممنون حسین سے لی گئی

جس کے بعد باقاعدہ تلاوت قرآن پاک کی گئی اور پھر صدر ممنون حسین سے 16رکنی وفاقی کابینہ کے حلف برداری کی درخواست کی گئی اور صدر مملکت نے وزیر اعظم عمران خان کی 16رکنی کابینہ سے حلف لیا جس میں وزیر خزانہ اسد عمر ،وزیر خارجہ شاہمحمود قریشی ،وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شریں مزاری، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ،وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر فروغ نسیم، وزیر صحت عامر محمود حیات کیانی،وزارت ریاستی و سرحدی امور چوہدری طارق بشیر چیمہ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی، وزیر دفاعی پیداور زبیدہ جلال،وزیر مذہبی امور نورالحق قادری،وزیر بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا ،وزیر فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ و نیشنل ہسٹری شفقت محمود، وزیر پیٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان اور خسروبختیار سمیت شامل تھے

تقریب حلف برداری کے بعد صدر ممنون حیسن اور وزیر اعظم عمران خان سے 16رکنی کابینہ نے مصافہ کیا اور مبارکباد یں وصول کیں واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی 21 رکنی کابینہ میں 16 وفاقی وزیر اور 5 مشیر شامل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں 5 مشیر بھی شامل ہیں جن کا کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ مشیروں میں محمد شہزاد ارباب کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، عبدالرزاق داؤد کامرس، ٹیکسٹائل، صنعت، پیداوار اور سرمایہ کاری، ڈاکٹر عشرت حسین ادارہ جاتی اصلاحات و کفایت شعاری، امین اسلم کو موسمیاتی تبدیلی، اور بابر اعوان کو پارلیمانی امور کا مشیر لگایا گیا ہے۔