49

پاکستان کو وزیر داخلہ کی ضرورت ہے ٗاحسن اقبال

اسلام آباد۔سابق وزیر داخلہ اور (ن )لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہاہے کہ تحریک انصاف وزیر خارجہ مقرر نہ کرنے پر (ن ) لیگ کی حکومت کی تنقید کرتی رہی ہے تاہم اب خود وزیراعظم عمران خان نے وزیر داخلہ کا اعلان نہ کرکے لاپروائی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ایک انٹرویومیں احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان کیلئے اس وقت سب سے بڑا خطرہ ہے، ہم دہشت گردی کو کافی حد تک قابو کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں لیکن اب بھی ملک میں شدت پسندی کو قابو کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے پرانی باتوں کو دہرایا، عمل درآمد کا کوئی ٹھوس میکینزم نہیں دیا۔ بجلی کا بحران اور دہشت گردی کا عمران خان کی تقریر میں بڑے مسائل کے طور پر نہ ہونا ثابت کرتاہے کہ مسلم لیگ ن نے ان مسائل پر قابو پایا۔انہوں نے کہا کہ جس ٹیم کا عمران خان نے انتخاب کیا اس کے ذریعے انہیں کامیابی نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک کل وقتی وزیر داخلہ کی ضرورت ہے۔