48

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے استعفٰی دے دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر احسان مانی کو بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کردیا۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ احسان مانی نے آئی سی سی میں پی سی بی کی نمائندگی کی تھی۔

 

Imran Khan@ImranKhanPTI

I have appointed Ehsan Mani as Chairman PCB. He brings vast and valuable experience to the job. He represented PCB in the ICC; was Treasurer ICC for 3 yrs and then headed the ICC for another 3 yrs.

8:14 PM - Aug 20, 2018

Twitter Ads info and privacy

وزیراعظم نے کہا کہ احسان مانی 3 سال آئی سی سی کے خزانچی اور 3 سال سربراہ رہے، چیئرمین پی سی بی کیلئے وہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

عمران خان کی جانب سے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد احسان مانی نے کہا کہ میرا ویژن وہی جو وزیراعظم عمران خان کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا مقصد نچلی سطح سے پاکستان کرکٹ کو بہتر کرنا ہے، ہم وزیراعطم کے ویژن کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کو بہتر کریں گے۔سابق آئی سی سی صدر نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ دنیا میں سب سے بلندی پر ہو۔

اسے سے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں نجم سیٹھی نے اپنے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نئے وزیراعظم کے حلف لینے کا اانتظار کر رہا تھا۔ اپنے استعفے میں انہوں نے پی سی بی اور پاکستان کرکٹ کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

ایک انٹرویو میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ بطور وزیراعظم عمران خان بورڈ کے سرپرست اعلیٰ ہیں اور اگر وہ اپنے کسی شخص کو پی سی بی میں لانا چاہتے ہیں تو مجھے اشارہ کردیں میں استعفیٰ دے دوں گا۔

View image on Twitter

View image on Twitter

Najam Sethi@najamsethi

I was waiting for the new Prime Minister to take oath before submitting my resignation as PCB Chairman, which I have done today. I wish PCB all the best and hope our cricket team goes from strength to strength. Eid Mubarak. Pakistan Zindabad.

7:09 PM - Aug 20, 2018

Twitter Ads info and privacy

انہوں نے کہا  تھا کہ نیا چیئرمین مقرر کرنا پیٹرن ان چیف کا استحقاق ہے۔جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا آپ عمران خان کے آنے کے بعد چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے تو انہوں نے انتہائی محتاط انداز میں کہا تھا کہ 'میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی ذات کی خاطر عدم استحکام اور انتشار سے دوچار نہیں کرنا چاہتا، اگر مجھے عمران خان یا ان کے کسی بھی مشیر کی جانب سے یہ اشارہ مل گیا کہ وہ مجھے چیئرمین کی حیثیت سے نہیں دیکھنا چاہتے اور اپنا آدمی لانا چاہتے ہیں تو میں از خود پاکستان کرکٹ بورڈ کو خیر باد کہہ کر گھر چلا جاؤں گا'۔

نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ کوئی ایسا قدم نہیں اٹھاؤں گا جس سے پی سی بی کو نقصان ہو، کرکٹ سے میری روزی روٹی وابستہ نہیں ہے، میں ٹی وی پر اپنا شو بھی شروع کرسکتا ہوں، میں نے کوئی کوئی غلط کام نہیں کیا ہے کہ گھبراؤں۔