68

جنوبی اضلاع سے منتخب ایم پی اے کیلئے وزارت کا مطالبہ

پشاور۔لکی مروت سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکن عادل مروت نے مطالبہ کیاہے کہ جنوبی اضلاع اور بالخصوص لکی مروت کی عوامی خدمت کے لئے امریکی شہریت چھوڑنے والے ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کو صوبائی کابینہ میں شامل کرکے جنوبی اضلاع اور بالخصوص لکی مروت کے عوام سے گزشتہ 3 عشروں تک ہونے والی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے.

انہوں نے کہاکہ ضلع بننے کے بعد پہلی بار لکی مروت کے عوام نے موجودہ حکومت مطلب حزب اقتدار سے تعلق رکھنے والے امیدوار اور سیف اللہ برادران کے خاندان کے چشم و چراغ ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کو منتخب کیا ہے جس سے لکی مروت کے عوام کی آس اور امید ایک بار پھر جاگ اٹھی ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان ضلع لکی مروت کے سابقہ محرومیوں کو دیکھ کر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کو صوبائی کابینہ میں شامل کر کے لکی مروت کے عوام کے دل جیت لیں گے۔