48

خیبر پختونخوا میں صوبائی کابینہ کیلئے مشاورت جاری

پشاور۔خیبرپختونخوا کی نئی کابینہ کے لیے مشاورتی عمل جاری ہے نئی کابینہ کی حلف برداری عید کے بعد ہونے کاامکان ہے ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ کے لیے ناموں کو حتمی شکل دی جاچکی ہے جن کی منظور ی وزیر اعظم عمران خان دیں گے جس کے بعدکابینہ کے اراکین کے ناموں کااعلان کردیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق نئی کابینہ عیدکے بعد حلف اٹھائے گی اس سلسلہ میں بعض ناموں پر اتفاق رائے ہوچکاہے جن میں سے کچھ سابق کابینہ کابھی حصہ تھے سابق کابینہ کے کئی اراکین نہ صرف دوبارہ شمولیت بلکہ نئے محکموں کے حصول کے لیے بھی کوشاں ہیں پارٹی ذرائع کے مطابق وقت کم رہنے کے باعث اب واضح امکان ہے کہ صوبائی کابینہ اب عیدالاضحی کے بعدہی حلف اٹھائے گی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کے لیے اراکین کے ناموں کی حتمی منظور ی وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلیٰ محمود خان کے ساتھ مشاورت کے بعد ہی دیں گے اس سلسل میں پرویزخٹک ،عاطف خان ،شاہ فرمان کے ساتھ بھی مشاورت کی گئی ہے ۔